: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 30 دسمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی راما سبرامنین نے پیر کو قومی انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین اور جسٹس (ڈاکٹر) ودیوت رنجن سارنگی نے اس کے رکن کے طور پر چارج سنبھال لیا۔
کمیشن کے ترجمان کے مطابق جسٹس وی را ما سبرامنین نے اس موقع پر انسانی حقوق کو اہمیت دینے اور ان کا مشاہدہ کرنے کی ملک کی قدیم روایت پر روشنی ڈالی۔ تمل شاعر تھر دولو ور
کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی حقوق ہندوستان کے ثقافتی تانے بانے میں گہرے طور پر شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر قائم مقام چیئر پرسن محترمہ وجئے بھارتی سیانی، جنرل سکریٹری بھرت لال اور کمیشن کے دیگر سینئر افسران اور ملازمین موجود تھے۔