حیدرآباد 25جون(یواین آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس این وی رمنا نے نیویارک شہر میں کولمبیا یونیورسٹی کیمپس کا دورہ کیا۔
کولمبیا یونیورسٹی لائبریری میں انہوں نے ہندوستانی دستور
کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے پر پھول نچھاور کئے اور ملک کے لئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔
جسٹس این وی رمنا نے یونیورسٹی میں اسکالرز لائین علاقہ کا دورہ کیااورمختلف تفصیلات حاصل کیں۔