: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 9 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے دہلی فسادات کے الزام میں گرفتار جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم عمر خالد کی درخواست ضمانت پر سماعت بدھ کے روز ملتوی کر دی جسٹس پرشانت کمار مشرا نے جسٹس اے ایس بوپنا کی
سربراہی والی دو ججوں کی بنچ سے خود کو الگ کرلیا ، جس کے بعد سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی گئی جسٹس بوپنا نے کہا کہ "کچھ مسئلہ ہے" جس کی وجہ سے اس معاملے کی سماعت 17 اگست کو دوسری بنچ کرے گی درخواست گزار عمر خالد ستمبر 2020 سے عدالتی تحویل میں جیل میں بند ہے۔