: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ، 20 مارچ ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو دہلانے دینے والے نربھیا اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملے کے چار قصورواروں کو پھانسی دیے جانے پر جمعہ کو کہا کہ نربھیا کے ساتھ انصاف ہو گیا۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا’’ انصاف ہوا ہے ۔ خواتین کی عزت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بہت اہم ہے ۔ خواتین نے ہر شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ہمیں مل کر ایک ایسے ملک کی تعمیر کرنی ہے جہاں خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دی جائے، جہاں مساوات اور مواقع پر زور ہو‘‘ ۔ واضح ر ہے کہ 16 دسمبر 2012 میں جنوبی دہلی کے وسنت کنج علاقے
میں چلتی بس میں 23 سالہ پیرا میڈیکل طالبہ کے ساتھ چھ لوگوں نے ظلم وستم کی ساری حدیں پار کرتے ہوئے اجتماعی عصمت دری کی تھی ۔ شدید زخمی طالبہ کو سڑک کنارے پھینک دیا گیا تھا ۔ کئی دنوں تک زیر ِ علاج رہنے کے بعد طالبہ کی سنگاپور میں موت ہو گئی تھی ۔اس واقعہ کے بعد دارالحکومت دہلی سمیت ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے ۔ عصمت دری کے قصورواروں میں سے ایک نابالغ تھا جسے تین سال کی سزا کے بعد اصلاحی گھر سے 2015 میں رہا کر دیا گیا اور ایک ملزم رام سنگھ نے 2013 میں تہاڑ جیل میں خودکشی کر لی تھی ۔ بقیہ چار قصورواروں کو آج علی الصبح تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی گئی ۔