نئی دہلی،21جنوری(ایجنسی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی)کے عبوری ڈائریکٹر کے طورپر ایم ناگیشور راو کی تقرری کے خلاف عرضی کی سماعت سے خود کو الگ کرلیا ہے۔
چیف جسٹس کی صدارت والی بینچ کے سامنے انڈین پولیس سروس کے سینئر پولیس افسر مسٹر راو کی تقرری کے خلاف عرضی کی سماعت
جیسے ہی شروع ہوئی جسٹس گوگوئی نے خود کو اس سے الگ کرنے کا اعلان کردیا۔
جسٹس گوگوئی نے کہا کہ وہ سی بی آئی کے ڈائریکٹر کی تقرری سے متعلق سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں۔اس لئے وہ خود کو اس معاملے سے الگ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب متعلقہ عرضی کی سماعت 24جنوری کو نئی بینچ کرے گی۔ واضح رہے کہ سی بی آئی کے عبوری ڈائریکٹر کے عہدے پر مسٹر راو کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیاگیا ہے۔