نئی دہلی/22جنوری(ایجنسی) سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے خصوصی جج بی ایچ لویا کی مشتبہ حالات میں ہوئی موت سے متعلق ممبئی ہائی کورٹ میں چل رہے دو معاملات کو آج عدالت عظمی میں منتقل کرلیا۔
18px;="" text-align:="" start;"="">سپریم کورٹ نے اس معاملے کی اگلی سماعت کی تاریخ 20فروری مقرر کی ہے۔
چیف جستس دیپک مشرا کی صدارت میں جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بنچ نے کہا کہ وہ جج لویا کی موت سے متعلق تمام دستاویزات کی جانچ کرے گی۔