حیدرآباد11جون(یواین آئی)حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے حیدرآباد کے مشہور گاندھی اسپتال جہاں پر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے کے جونیر ڈاکٹرس نے اپنی ہڑتال جمعرات کو بھی جاری رکھی اور اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ راو کو ہڑتال جاری رکھنے کا مکتوب حوالے کیا۔
اس مکتوب میں
ایسوسی ایشن کے اراکین نے کہا کہ گذشتہ روز وزیرصحت کی جانب سے ان کے مطالبات پر وزیرصحت کی جانب سے گذشتہ روز مناسب یقین دہانی نہیں کروائی گئی ہے اسی لئے وہ اپنی ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ جب تک کوویڈ کے معاملات کو غیر مرکوز کرنے کا مطالبہ قبول نہیں کیاجاتا وہ ڈیوٹی سے رجوع بکار نہیں ہوں گے۔