حیدرآباد،15 جون(ایجنسی)حکومت کی جانب سے ٹیچنگ اسپتال میں پروفیسرس اور تدریسی اہل کاروں کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر کو 58سال سے بڑھا کر 65سال کرنے کے مجوزہ اقدام کے خلاف تلنگانہ جونیر ڈاکٹرس ایسوسی ایشن نے عثمانیہ جنرل اسپتال میں احتجاج کیا۔
جونیر ڈاکٹروں کی تنظیم نے کہا کہ
اگر ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کیاگیا تو اس سے نوجوان اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کے ساتھ ناانصافی ہوگی کیونکہ آئندہ دس سال تک کوئی بھرتی نہیں کی جائے گی۔
ایسوسی ا یشن نے کہا کہ اہل کاروں کی قلت کی موجودگی صورتحال اصل وجہ یہ ہے کہ گذشتہ دس سال سے اسسٹنٹ پروفیسرس کی بھرتی عمل میں نہیں آئی۔