اردو دنیا کی مقبول ترین زبان ہے : سنئیر ایڈوکیٹ پر دیپ سنگھ راجپوت، اردو زبان فلموں کی کامیابی کی ضامن تھی
ممبئی ، 2 فروری (یو این آئی) سولا پور میں خادمانِ اردو فورم کے سالانہ عشرہ ء اردو کے ایک مذاکرہ "عدالتی کارروائی میں اردو کا رول " اس
موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سنئیر ایڈوکیٹ پر دیپ سنگھ راجپوت نے کہا کہ ملک میں اردو کے بغیر عدالتی کارروائی نا مکمل ہے جبکہ اردو دنیا کی مقبول ترین زبانوں میں سے ایک ہے۔ اردو کو محبت کی زبان کہہ سکتے ہیں، یہ قومی یکجہتی کو تقویت بخشنے والی زبان ہے۔