ممبئی، 6 مئی (یو این آئی) ممبئی کی ایک خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے جمعہ کو مہاراشٹر کے کابینی وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر نواب ملک کی عدالتی تحویل میں 20 مئی تک توسیع کر دی۔
مسٹر ملک حوالہ کے کاروبار میں مبینہ طور پر ملوث ہونے اور مفرور گینگسٹر داؤد
ابراہیم کے اہل خانہ کے ساتھ مبینہ طورپر جائیداد کا سودا کرنے کے الزام میں جیل میں بند ہیں۔
مسٹر ملک کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 23 فروری کو گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت گردے کی بیماری کی وجہ سے حکومت کے زیر انتظام جے جے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل ہیں۔