the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 10 فروری (یواین آئی) دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز سابق مرکزی وزیر ایم جے اکبر کے ذریعہ صحافی پریہ رمانی کے جنسی استحصال کے الزامات کے خلاف دائر ہتک عزت کیس میں فیصلہ 17 فروری تک ملتوی کردیا ۔
راؤز ایونیو عدالت کے جج روندر کمار پانڈے نے فیصلہ کے اعلان کے بعد تاریخ موخر کردی کیونکہ بدھ کے روز دیر سے کچھ تحریری گذارشات عدالت میں پیش کی گئیں۔ اس سے قبل عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد یکم فروری کو اس معاملہ پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
2017 میں ’می ٹو مہم‘ کے دوران رمانی نے الزام لگایا کہ ان کو



1994 میں انگریزی روزنامہ ’ایشین ایج ‘میں ملازمت کے انٹرویو کے دوران ایم جے اکبر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ رمانی اس وقت ’ایشین ایج‘ کی ایک رپورٹر ہوا کرتی تھیں ۔
رمانی پہلی خاتون صحافی تھیں جن پر ایم جے اکبر کے خلاف جنسی استحصال کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس کے بعد بہت سی دوسری خواتین نے بھی اسی طرح کے الزامات عائد کئے تھے۔
ایم جے اکبر نے اس وقت مرکزی وزیر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن انھوں نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کو بھی مسترد کردیا تھا اور عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.