حیدرآباد/16نومبر(ایجنسی) حیدرآباد میں جبلی ہلز اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بدھ کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔جبلی ہلز ،کے بی آر ،رحمت نگر ،بورابنڈا اور بنجارہ ہلز کے حصے میں صبح قریب 8.50 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
نیشنل جیو فیزیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (این جی آر آئی) کے سائنس دانوں نے کہا کہ فکر
کرنے کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ ہلکے جھٹکے زمینی پانی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے آئےہیں۔رکٹڑ پیمانے پر اس کی شدت 0.5 میٹر تھی۔
حیدرآباد کے ان حصوں میں زلزلے کے جھٹکے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ گزشتہ ماہ بھی بورا بنڈا میں13 گھنٹے میں 16 بار زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ این جی آر آئی کے دو زلزلہ ا سٹیشنوں نےان ہلکے جھٹکون کو ردج کیا تھا۔