نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت سے صحافیوں کے لیے کورونا ویکسین لگانے کی سہولت مہیا کروانے کی درخواست کی ہے۔
مسٹر کیجریوال نے اپنے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا،’صحافی بے حد مشکل حالات میں رپورٹنگ کر رہے ہیں۔ انھیں فرنٹ لائن ورکر کی طرح مانا جانا چاہیے اور انھیں
ترجیحی بنیاد پر ویکسین لگوانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ دہلی حکومت اس بارے میں حکومت کو خط لکھ رہی ہے‘۔
غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اس وقت جاری قومی کورونا ٹیکہ کاری کی مہم کے تحت صحت اہلکار، فرنٹ لائن ورکر اور 45 برس کی زیادہ عمر کے عوام کورونا ویکسین لگوانے کے اہل ہیں۔ یہ مہم جنوری میں شروع کی گئی تھی۔