چنڈی گڑھ، 13 نومبر (یو این آئی) ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاتریہ نے صحافیوں سے کہا کہ وہ قومی مفاد کو سب سے اوپر رکھتے ہوئے جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی تحریروں کا استعمال کریں جس سے ملک میں لوگوں کی وقار میں مزید اضافہ
ہوگا۔
مسٹر دتاتریہ نے آج یہاں نیشنل یونین آف جرنلسٹس (این یو جے آئی) کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ مادیت کے اس دور میں صحافت ایک پیشہ بن کر ابھری ہے۔