نئی دہلی، 25فروری (ایجنسی) سابق وزیرمملکت برائے خارجہ ایم جے اکبر پر جنسی استحصال کا الزام لگاکر ہتک عزت معاملہ کا سامنا کررہی صحافی پریہ رمانی Priya Ramani کو راحت دیتے ہوئے پٹیالہ ہاوس عدالت نے پیر کو ان کی ضمانت کی عرضی منظور کرلی۔
پٹیالہ ہاوس میں واقع عدالت کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سمر وشال نے دس ہزار روپے کے مچلکہ پر رمانی کی ضمانت منظور کی۔
font-size: 18px; text-align: start;">رمانی نے مسٹر اکبر پر الزام لگایا تھا کہ 20برس پہلے جب وہ ایک اخبار کے مدیر تھے تب انہوں نے ان کا جنسی استحصال کیا تھا۔ مسٹر اکبر نے جنسی استحصال کا الزام لگائے جانے کے بعد کابینہ سے استعفی دے دیا تھا اور ان الزامات کو خارج کرتے ہوئے رمانی پر ہتک عزت کا معاملہ دائر کیا تھا۔ رمانی اس معاملے میں سمن کئے جانے کے بعد پیر کو پہلی بار عدالت میں حاضر ہوئے تھے۔ ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں رمانی نے کہاکہ اس معاملہ کی اگلی سماعت 10اپریل کو ہوگی۔ اس سماعت میں میرے خلاف الزام طے کئے جائیں گے۔ اس کے بعد میری باری عدالت کے سامنے اپنی بات رکھنے کی ہوگی۔ سچ میرا دفاع ہے۔