the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/1مارچ(ایجنسی) اردن کے شاہ عبداللہ دوم بن الحسین نے دہشت گردی کے خلاف جاری لڑائی کو صرف نفرت اور بنیاد پرستی پھیلانے والی قوتوں کے خلاف جنگ قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو انٹرنیٹ پر نفرت کو فروغ دینے والے پرچار سے بچانے کی ضرورت ہے۔ شاہ عبداللہ نے یہاں وگیان بھون میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں 'اسلامک ورثہ: خیر سگالی اور اصلاحات ' موضوع پر اپنے لیکچر میں ہندوستان کے 'وسو دیو کٹمبکم ' کی ستائش کی اور کہا کہ جو لوگ مذہب کو نہیں جانتے، وہی نفرت پھیلاتے ہیں، تصادم پیدا کرتے ہیں اور دہشت گردی کے راستے کو



فروغ دیتے ہیں


انہوں نے کہا کہ ہم سب کو دنیا کے سامنے کھڑے اس خطرے کو بہت سنجیدگی سے لینا ہوگا اور مذہب كو سمجھنا ہوگا۔ اسلام کی تعلیمات کو سمجھنا ضروری ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ پڑوسي سے محبت کرنا چاہئے۔ انہوں نے مذہب کے بہانے تصادم کے راستے کو فروغ دینے والوں پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مذہب انفرادی ثقافتوں اور تہذیبوں کو جوڑتا ہے۔ یہ انسانی تنوع کا سرچشمہ ہے۔ خدا کی نگاہ میں سھی کی اہمیت ہے اور یہی مشترکہ انسانی وراثت ہمارا مذہب ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.