: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 22 اپریل (ذرائع) سپریم کورٹ نے مہاراشٹرا حکومت کے وزیر نواب ملک کی فوری رہائی کی درخواست کو مسترد کر دی ہے۔ داؤد ابراہیم سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار نواب ملک کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ وہ اس مرحلے میں مداخلت نہیں کرے گی۔ وہ
ضمانت کے لیے درخواست دائر کر سکتے ہیں۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے کہا کہ تحقیقات کے اس مرحلے پر ہم اس معاملے میں مداخلت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ہم اس مرحلے میں مداخلت نہیں کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی نواب ملک کی جیل حراست میں بھی 6 مئی تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔