حیدرآباد16دسمبر(یواین آئی)تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر و سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے ریاست کے تمام طبقات سے واضح اپیل کی کہ امراوتی کو ریاست کے واحد دارالحکومت کے طورپر برقرار رکھنے کیلئے تاریخی جدوجہد میں شامل ہوجائیں۔
انہوں نے امراوتی کے احتجاج کے ایک سال کی تکمیل کے
موقع پر یہ اپیل کی اور یاد کیا کہ کس طرح نوجوانوں کو روزگار کے بڑے پیمانہ پر مواقع کے علاوہ دارالحکومت کے شہر کو ریاست کے تمام 13اضلاع کے لئے معاشی ترقی کے انجن کے طورپر متصور کیاگیا تھا۔
اپنے بیان میں سابق وزیراعلی نے کہا کہ مخاصمت کی سیاست میں دارالحکومت کا شہر امراوتی پھنس کر برباد ہوگیا ہے۔