the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ریاض/16ڈسمبر(ایجنسی) رواں ہفتہ سعودی عرب نے ملک میں سنیما گھروں پر عائد 35 سالہ پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ کے مہینہ میں یہاں پہلے فلم تھئیٹر کا افتتاح کیا جائے گا۔ سعودی عرب کے اس اعلان کے بعد عالمی اداکاروں اور فنکاروں کی مملکت کے سنیما کے تئیں دلچسپی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی ضمن میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار جان ٹراولٹا جمعہ کے روز مملکت کی راجدھانی ریاض پہنچے۔ سٹرڈے نائٹ فیور اور گریز میں اپنے رول کے لئے مشہور ہالی ووڈ سپر اسٹار جان ٹراولٹا کی ریاض آمد پر ان کا پرجوش خیرمقدم کیا گیا۔ اپنے کیریر اور ہالی ووڈ کے



بارے میں تبادلہ خیال کے لئے وہ پہلی بار مملکت پہنچے ہیں۔


سعودی میڈیا کے مطابق، ریاض میں واقع اپیکس کنونشن سینٹر میں 63 سالہ اس اداکار نے اپنی شہرت کے سفر کے بارے میں عوام کے سوالوں کا جواب دیا۔ تقریب کے منتظمین نے بتایا کہ دو ہزار لوگوں کی گنجائش والا سینٹر مکمل طور پر بھرا ہوا تھا۔ اگلے سال سے سنیما گھروں کے کھلنے کے معاملہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ سعودی حکومت کا یہ ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.