نئی دہلی ، 17 جنوری (یو این آئی) جواہر لال نہرو اساتذہ ایسوسی ایشن (جے این یو ٹی اے) نے نقاب پوشوں کے حملے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ موسم سرما سیشن کے امتحانات میں حصہ نہیں لیں گے اور وہ دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں بھی حصہ نہیں لیں گے۔
جے این یو ٹی اے نے یہ فیصلہ جمعہ کو اپنے عام
اجلاس میں کیا اور وائس چانسلر ایم جگدیش کمار کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔
جے این یو ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 جنوری کو طلباء اور اساتذہ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے اس گینگ کے واٹس ایپ گروپ میں یونیورسٹی کا چیف پروکٹر بھی شامل تھا لیکن وائس چانسلر نے ان کو ہٹانے کے لئے بھی کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے۔