the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بارہمولہ ، 13 اکتوبر (ایجنسی) جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ہفتہ کے روز جہاں گرمائی دارالحکومت سری نگر اور جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پولنگ والے علاقوں میں بہت کم لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، وہیں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نذدیک واقع قصبہ اوڑی میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے گئے۔ انتخابی کمیشن کے مطابق تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تکمیل کے ساتھ قصبہ اوڑی وادی کشمیر کا ایک ایسا قصبہ ثابت ہوا ہے جہاں سب سے زیادہ شرح پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ 

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تیسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران قصبہ اوڑی کے تقریباً سبھی 13 بلدیاتی حلقوں کے لئے قائم کے گئے پولنگ مراکز کے باہر رائے



دہندگان کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں ، جو اپنی باری کا انتظار کررہے تھے۔ پولنگ مراکز کے باہر لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے اکثر رائے دہندگان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے وارڈ و محلے کی ترقی اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں اور یہی خواہش انہیں پولنگ مراکز تک کھینچ لائی ہے۔ 

انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی چیوٹ اوڑی میں قائم پولنگ مراکز میں ووٹ ڈالے کے لئے آئے ہوئے ایک بزرگ نے کہا کہ ہم علاقہ کی ترقی اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا "ہم ترقی چاہتے ہیں۔ بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ان انتخابات سے نمائندے بنیں گے۔ اس کے بعد اسمبلی کے انتخابات ہیں۔ نمائندے لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کریں گے۔ بے روزگاروں کو روزگار ملے گا۔ ترقی ہوگی، کام ہوں گے۔ یہ ہمارا قصبہ ہے لیکن اس کی حالت ایک پسماندہ گاؤں سے بھی خراب ہے۔ ہمارے پاس یہاں سٹریٹ لائٹوں کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے"۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.