the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر ، 20نومبر (ایجنسی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے نادی گام میں پیر اور منگل کی درمیانی رات کے دوران سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان مسلح تصادم ہوا، جو منگل کی صبح 4 جنگجوﺅں اور فوج کے ایک کمانڈو کی ہلاکت پر ختم ہوگیا۔

آپریشن کے دوران مزید 4 سیکورٹی فورس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے نادی گام میں جنگجوﺅں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز ، 23 پیرا اور جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے گذشتہ رات دیر گئے مذکورہ علاقہ میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔



style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں چھپے بیٹھے جنگجوﺅں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم چھڑ گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسلح تصادم کے دوران 4 جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیا۔ جبکہ فوج کا ایک کمانڈو ہلاک جبکہ سیکورٹی فورسز کے چار دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تصادم میں مارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔ دریں اثنا انتظامیہ نے ضلع شوپیان میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔ جبکہ علاقہ میں جنگجوﺅں کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.