نئی دہلی، 12 مارچ (ایجنسی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے دہشت گرد جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو "جی" کہنے پر گھیرنے میں لگی بھارتیہ جنتا پارٹی پر کانگریس نے سخت جوابی حملہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کاایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے جس میں وہ ایک دیگر دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے بانی حافظ سعید کو "جی" کہہ رہے ہیں۔
کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی نے منگل کو مسٹر پرساد کا ویڈیو ٹوئیٹ پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گرد حافظ سعید کے لئے بی جے پی کا احترام ظاہر کرتا ہے اور یہ یاد دلاتا رہے گا کہ بی جے پی نے کس طرح سے اپنا خصوصی ایلچی مذاکرات کے لئے پاکستان بھیجا اور اس نے وہاں دہشت گردوں کو گلے لگایا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح دہشت گردوں کو گلے لگانے کی روایت بی جے پی نے ہی شروع کی ہے۔
start;"="">اس سے پہلے کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہ رنديپ سنگھ سرجےوالا نے مسعود اظہر کو لے کر قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال پر حملہ کیا اور کہا "مسعود اظہر کو رہا کرنا ایک سیاسی فیصلہ تھا: اجیت ڈوبھال۔" انہوں نے اس سلسلے میں آگے سوال کیا اور خود ہی اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "سوال یہ ہے کہ کس کا سیاسی فیصلہ تھا؟ جواب: بی جے پی کی حکومت کا"۔
مسٹر سرجےوالا نے ٹویٹ کرتے ہوئے مزید کہا "تو کیا اب مودی جی، اس ملک مخالف فیصلے کی ذمہ داری لیں گے؟
مودی جی کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے دہشت گرد مسعود اظہر کو دھماکہ خیز مواد اور بندوق چلانے کی معلومات بھی نہ ہونے کا دیا "کلین چٹ سرٹیفكیٹ"- مسعود کو آئی ای ڈی بم بنانا بھی نہیں آتا۔ مسعود کو نشانہ لگانانہیں آتا۔ اظہر کو رہا کرنے کے بعد سیاحت میں 200 فیصد کا اضافہ"۔