رانچی ، 10 نومبر ( یواین آئی) جھارکھنڈ میں دمکا اور بیرمو اسمبلی نشستوں کیلئے ہونے والے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل آج سخت سیکورٹی کے درمیان صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگیا۔
ریاستی چیف انتخابی دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ بیرمو اوردمکا اسمبلی ضمنی انتخابات کے لئے صبح 8 بجے سخت سیکیورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی اور شام تک نتائج موصول ہوجائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی دمکا کے دمکا انجینئرنگ کالج کیمپس میں ہورہی ہے ، جبکہ بیرمو میں گنتی چاس کے بازار کمیٹی
کیمپس میں ہو رہی ہے۔
کووڈ- 19 وبا کے درمیان ضمنی انتخابات کے لئے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔
کانگریس کے ایم ایل اے راجندر پرساد سنگھ کی موت کے بعد بیرمو سیٹ پر ضمنی انتخاب ہوا ہے جس کیلئے مجموعی طور پر 16 امیدوار میدان میں ہیں۔
دمکا سیٹ سے استعفیٰ دینے کی وجہ سے ضمنی انتخابات ہوا تھا جب وزیر اعلی ہیمنت سورین نے پچھلے اسمبلی انتخابات میں دمکا اور برہیٹ اسمبلی حلقوں سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ دمکا محفوظ اسمبلی ضمنی انتخابات میں کل 12 امیدوار میدان میں ہیں۔