نئی دہلی/26ڈسمبر(ایجنسی) مدھ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اپنی ریاست کی سڑکوں کو امریکہ سے بھی بہتر بتاچکے ہیں. لیکن، رام نگر میں ہوئے ایک حادثہ میں انکے دعوی کی پول کھلتی نظر آرہی ہے- دراصل بات یہ ہے کہ ایم پی کے jhabuaجھابوا کو پٹیلواد -رتلام سے جوڑنے والا رام نگر کا پل ٹوٹ کر دو ٹکڑے
ہوگیا ہے- حیرانی کی بات یہ ہے کہ یہ پل 6 سال پہلے ہی پی ڈبیلو ڈی نے بنایا تھا.
حادثے کے بعد سے پل کے دونوں طرف کی ٹرافک پوری طرح روک گئی ہے- حالانکہ اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے، پل ٹوٹنے کے بعد دونوں طرف گاڑیوں کے روکنے سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.