نئی دہلی، 27اپریل (ایجنسی) مالی بحران کی وجہ سے ’عارضی طورپر‘ پروازیں بند کرچکی پرائیویٹ طیارہ خدمات کمپنی جیٹ ایئرویز کے ملازمین نے سنیچر کی شام یہاں جنتر منتر پر کینڈل مارچ نکال کر
حکومت سے ایئر لائن کو بچانے کی مانگ کی۔
طیارہ مرمت کے انجینئر اور پائلٹوں کی تنظیموں کی مشترکہ اپیل پر دو سو سے زیادہ ملازمین یہاں جمع ہوئے۔ ان کے ساتھ ان کے کنبہ کے اراکین بھی موجود تھے۔