یروشلم 28 فروری (رائٹر) اسرائیل نے ٹیکس پلان اور مجوزہ پراپرٹی قانون کو لے کر اپنے قدم پیچھے کھینچ لئے ہیں جس کے بعد يروشلم میں واقع مقدس قبر والے چرچ کے دروازے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔
style="text-align: right;">
یروشلم میں عیسائی مذہبی رہنماؤں نے ایک بیان جاری کر کے اس بات کی اطلاع دی ہے۔
بیان کے مطابق چرچ کے دروازے عام شہریوں کے لئے آج صبح سے کھلیں گے۔