مقبوضہ بیت المقدس ،4دسمبر:- فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کی راجدھانی قرار دینے کے فیصلے سے وائٹ ہاؤس خطے کے لیے امن کی کوششوں کو خطرے میں ڈال دے گا۔
سرکاری نیوز ایجنسی وفا کے مطابق محمود عباس کا کہنا تھا کہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا راجدھانی کے طور پر قبول کرنا یا بیت المقدس میں امریکی
سفارت خانے کے حوالے سے کوئی قدم سے 'خطے میں امن کے مستقبل کے لیے خطرات بڑھیں گی اور یہ ناقابل قبول ہے'۔
خیال رہے کہ امریکی عہدیداروں نے کہا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتہ یروشلم کو اسرائیل کے دارالخلافہ کے طور پر قبول کرسکتے ہیں جس سے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے ان کے ممکنہ فیصلے کی تاخیر کا اثر زائل ہوگا۔