یروشلم/18مئی(ایجنسی) امریکہ کے نقش ِ قدم پر چلتے ہوئے اب گوئٹے مالا نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارتخانہ کھول دیا۔ خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل ہی امریکہ نے اپنا سفارتخانہ یروشلم میں منتقل کیا ہے ۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی سفارتخانے کی منتقلی پر عالمی مذمتوں اور 60 سے زائد فلسطینیوں کی اموات کے باوجود گوئٹے مالا نے امریکہ کی تقلید کرتے ہوئے دو روز بعد ہی اپنا سفارخانہ القدس منتقل
کردیا۔
سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور گوئٹے مالا کے صدر جیمی مورالس سمیت دونوں ممالک کے وفود نے شرکت کی۔ اس موقع پر گوئٹے مالا کے صدر کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے اسرائیل کے لیے پیار و محبت، وفاداری اور دوستی کا پیغام بھیجا ہے۔