پٹنہ 29 جنوری( یواین آئی) جنتادل یونائٹیڈ( جے ڈی یو) کے اعلیٰ قیادت کے خلاف مسلسل بیان بازی کر رہے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری پون ورما اور قومی نائب صدر پرشانت کشور کو آج جے ڈی یوسے نکال دیا گیا ۔
جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری کے سی
تیا گی نے یہاں بتایاکہ پارٹی اعلیٰ قیادت کے خلاف مسلسل بیا ن دے رہے قومی جنرل سکریٹری اور انڈین فارن سروس کے سبکدوش افسر پون ورما اور قومی نائب صدر پرشانت کشور کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سے متعلق خط بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔