نئی دہلی، 26 اگست (ایجنسی)الیکشن کمیشن نے جنتا دل (یو)کو ’تیر‘ انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا ہے کیونکہ اس سے ملتا جلتا انتخابی نشان جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے پاس ہے۔
کمیشن نے گزشتہ دنوں جاری اپنے حکمنامہ میں کہا ہے کہ جنتا دل یو بہار اور اروناچل پردیش میں رجسٹرڈ سیاسی پارٹی ہیں اور اس کے انتخابی نشان ’تیر‘ ہیں جو کہ ’ریزرو‘ ہے جبکہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ میں رجسٹرڈ سیاسی پارٹی ہے اور اس کا انتخابی نشان ’تیر اور دھنش ‘ہے
اور وہ بھی ریزرو ہے۔
اسی طرح شیوسینا مہاراشٹر میں رجسٹرڈ سیاسی پارٹی ہے اور اس کا انتخابی نشان ’تیر‘ ہے اور ’دھنش‘ ہے۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے 24 جون کو کمیشن کے سامنے ایک عرضی میں یہ درخواست کی تھی کہ جنتا دل یو کو انتخابی نشان حکمنامہ (رجسٹرڈ اور ریزرو) 1968 کے پیرا 10 کے مطابق جنتا دل یو کو انتخابی نشان ’تیر‘ الاٹ نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ اس سے ووٹروں میں اشتباہ پیدا ہوگا کیونکہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کا انتخابی نشان ’تیر اور دھنش‘ ہے۔