نئی دہلی،6نومبر(ایجنسی)کرناٹک میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کےلئے ضمنی انتخابات میں کانگریس اور جنتا دل (ایس) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)کو شکست دی ہے۔ ابھی تک آئے انتخابی نتیجوں کے مطابق بی جےپی کو صرف شیو موگا لوک سبھا سیٹ پر جیت حاصل ہوئی ہے جبکہ جنتا دل (ایس) کو ایک سیٹ ملی ہے اور ایک لوک سبھا سیٹ پر بی جےپی کافی پیچھے ہے۔
start;">بی جےپی کے وی وائی راگھویندر وجئی شیموگا سےجیتے ہیں جبکہ مانڈیا لوک سبھا سیٹ سے جنتا دل (ایس)کے ایل آر شیورام گوڑا کی جیت ہوئی ۔کانگریس کے وی ایس اگرپا بیلاری لوک سبھا سیٹ سے بی جےپی سے کافی سبقت بنائے ہوئے ہیں۔
اسمبلی کےضمنی انتخابات میں کانگریس نے بی جےپی کوہراکر جم کھانڈی سیٹ جیت لی ہے جبکہ جنتا دل (ایس) نے رام نگرم سیٹ پرجیت حاصل کی ہے۔