: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
چنئی/28فروری(ایجنسی) کانچی کام کوٹی پیٹھ کے شنکرا چاریہ جییندرسرسوتی کا آج یہاں انتقال ہو گیا۔ وہ 83 سا ل کے تھے۔ گذشتہ چند ماہ سے بیمار شنکراچاریہ کو صبح سانس لینے میں تکلیف ہونے پر کانچی پورم واقع ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں انھوں نے اپنی آخری سانسیں لیں ۔ شنکراچاریہ سرسوتی 1994 میں کانچی پیٹھ کے 69 ویں سربراہ بنائے گئے تھے ۔ اپنے پیش روؤں سے ہٹ کرآچاریہ مذہبی زندگی کے ساتھ ساتھ عوامی زندگی میں بھی رغبت رکھتے تھے ۔ سابق وزیر اعظم
اٹل بہاری واجپئی کے اقتدار کے دوران اجودھیا معاملہ کے حل کے لئے اپنی کوششوں کے لئے بھی آچاریہ سرسوتی جانے جاتے ہیں حالانکہ وہ کوشش بھی دیگر کوششوں کی طرح ناکام رہیں۔
ادھر ہندوستان کے صدر جمہوریہ مسٹر رام ناتھ کووند نے بدھ کے روز شنکر اچاریہ کے انتقال پر اظہار غم کرتے ہوئے کہا کہ کانچی کاما کوٹی پیتم کے شنکرا چاریہ جییندرسرسوتی جی کے انتقال کی خبر سن کرایسا لگا کہ ہمارے ملک نے ایک مذہبی رہنما اور سماجی مصلح کو کھو دیا ہے میں اپنی جانب سے ان کے بے شمار شاگردوں ا ور عقیدتمندوں کے لئے اظہار غم کرتا ہوں ۔