نئی دہلی،3جولائی(ایجنسی)میں ہمیشہ ایک ہی موضوع پر بولتی رہی ہوں اور میں نے عزم کیا ہے کہ میں بار بار ایک اسی موضوع پر تب تک بولتی رہوں گی جب تک مجھے جواب نہ مل جائے۔
سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیا بچن نے بدھ کو راجیہ سبھا میں وقفہ صفر میں خواتین کے خلاف تشدد کے بڑھتے واقعات سے پریشان ہوکر یہ بات کہی اور قومی جرم ریکارڈ بیورو کے جہیز کے لئے قتل،عصمت دری،جنسی استحصال اور گھریلو تشدد سے متعلق اعدادو شمار پیش کئے۔بیچ بیچ میں وہ اس تشدد کو شرم ناک بھی بتاتی رہیں لیکن تین منٹ کا وقت گزر جانے کی وجہ سے وہ اپنی
پوری بات نہیں کہہ سکیں۔
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے انہیں آگے بولنے کی اجازت نہیں دی جس پر انہوں نے یہ تبصرہ کیا،’’رام راجیہ آگیا ہے۔‘‘
اس پر مسٹر نائیڈو نے کہا،’’اپنی بات کہیں،اپنا بیان نہ پڑھیں اور شرم ناک ہے کہ نعرے نہ لگائیں۔‘‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ رام راجیہ تو پہلے سے ہی چل رہا ہے۔
محترمہ بچن نے کہا کہ وہ کوئی بیان نہیں پڑھ رہی ہیں بلکہ خواتین کے خلاف تشدد کے اعدادو شمار پیش کررہی ہیں۔وہ اپنی بات پوری کرتین،تبھی تین منٹ کا وقت ختم ہوگیا اور مائکروفون سے ان کی آواز آنی بند ہوگئی۔