نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر جمعرات کی سہ پہر بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ پہنچ گئے۔
جے شنکر کا دورہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے جولائی میں دہلی کے دورے کے پیش نظر اہمیت کا حامل ہے۔
مسٹر جے شنکر کا بنگلہ بندھو ہوائی اڈے پر بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمؤمن نے استقبال
کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ مسعود بن مومن اور ہندوستانی ہائی کمشنر وکرم دوری سوامی بھی موجود تھے۔
مسٹر جے شنکر آج شام وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ وہ فارن سروس اکیڈمی میں مسٹر مؤمن کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت بھی کریں گے۔ مسٹر مؤمن اپنے ہندوستانی ہم منصب کے اعزاز میں افطار کم ڈنر کا بھی اہتمام کریں گے۔