(برلن،19فروری(یو این آئی
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل جارحیت کو پالیسی کے طور پر استعمال کررہا ہے۔
جرمنی میں سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل اپنے پڑوسیوں کے خلاف
انتقامی کارروائیوں کا ذمے دار ہے اور ہر روز شام اور ایران میں مداخلت کرتا ہے ۔
جواد ظریف کا کہنا تھا کہ میونخ سیکورٹی کانفرنس میں اسرائیلی وزیراعظم نے کارٹونس سرکس سجایا جس کی اتنی بھی اہمیت نہیں کہ اس پر ردعمل کا اظہار کیا جائے ۔