یو این آئی،14 فروری (یو این آئی) نغمہ نگار جاوید اختر نے جمہ کے روز عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کےقومی کنوینر اور دہلی کےنامزد وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے انھیں دہلی اسمبلی انتخابات میں جیت کی مبارکباد دی۔
اےا ے پی کے رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کیا،’'آج میری رہائش گاہ پر
جاوید اختر صاحب کا استقبال کرنا بےحد خوشگوار تھا‘۔
کیجریوال کی قیادت والی اےا ے پی نے آٹھ فروری کودہلی اسمبلی انتخابات کے لیے ہونے والی پولنگ میں62 سیٹوں پر جیت درج کی تھی جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو آٹھ سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔
قابل ذکر ہے کہ 11 فروری کو آنے والے نتائج کے مطابق کانگریس پارٹی کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی جبکہ وہ شیلا دیکشت کی قیادت میں مسلسل 15 برس تک برسر اقتدار رہی ہے۔