ٹوکیو، 07 نومبر (رائٹر) جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل نیو کلیائی ٹیسٹ سے پیدا ہونے والے خطرات کے پیش نظر
اس کے خلاف اضافی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جاپان کی مرکزی کمیٹی کے سکریٹری یوشی ہیدے سوگا نے آج صحافیوں سے کہا کہ وزیراعظم شنزے آبے نے کل امریکہ کے صدر ڈنالڈ ٹرمپ
right;">کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک شمالی کوریا کی نو تنظیموں اور 26 ذاتی اثاثہ جاتوں کوضبط کرنے کی کاروائی کرے گا۔
مسٹرسوگا نے کہا کہ شمالی کوریائی کے میزائل اور ایٹمی پروگراموں سے پیدا ہونے والے خطرات میں اب مزید اضافہ ہورہا ہے اور
اس سے قبل ایسا نہیں دیکھا گیا ہے۔