ٹوکیو/19اپریل(ایجنسی) جاپان کے جنوبی جزیرہ کیوشو پر 4258فٹ کی اونچائی پر واقع آئی او نامی آتش فشاں آج اچانک پھٹ گیا اور اس سے دھواں اور پگھلی ہوئی چٹانیں باہر نکلنے لگین ۔آتش فشاں پھٹنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔
ٹی وی چینل پر دکھائے گئے مناظر میں ٹوکیوں سے
985کلومیٹر دورکریشیما پہاڑی سلسلہ پرکئی جگہوں پر سیاہ دھوئیں کا غبار نکلتاہوا دیکھاگیا۔
جاپان کی موسم ایجنسی نے آئی او لاما کی وارننگ کی سطح دوسے بڑھاکر تین کردی ہے ۔ایجنسی نے وارننگ دی ہے کہ آتش فشاں کی چٹانیں دوکلومیٹر دورتک گرسکتی ہیں ۔