جاپان/7جولائی(ایجنسی) شدید موسلادھار بارشوں نے جاپان کے کئی علاقوں میں تباہی پھیلا دی ہے۔ اچانک سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تیس تک پہنچ گئی ہے۔ جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے NHK نے یہ تعداد انچاس بتائی ہے۔ کئی
دیہات پوری طرح تباہی کا شکار ہوگئے ہیں۔ مختلف دیہات اور قصبوں سے انیس لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹوکیو میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نے مجموعی صورت حال تشویشناک بتاتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جاپان میں بارشوں کا یہ سلسلہ رواں ہفتے کے اوائل میں شروع ہوا تھا۔