ٹوکیو 24 ستمبر(اسپوتنک)جاپان ایئرلائن(جے اے ایل)اور آل نپن ایئرویز(اے این اے)نے جمعرات کو ایک ماہ کے طویل وقفے کے بعد چین کے لیے جزوی طور سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا۔
کورونا وبا کے سبب یہ پروازیں ملتوی تھیں اور
اب چین کی جانب سے پابندیوں میں ڈھیل دیے جانے کے بعد اسے بحال کیاجارہا ہے۔
جاپان ایئرلائنس(جے اے ایل)نے پریس ریلیز میں بتایا کہ دواکتوبر سے ہفتہ میں ایک بار ٹوکیو ناریتا اور گوآنگ جھوؤو کے درمیان پروازیں بحال کی جائیں گی۔