نئی دہلی/25جون(ایجنسی) تلنگانہ کے بنکروں نے منگل کو الزام لایا کہ ریاستی حکومت نے انکی ترقی کے لیے آنکھیں بند کرلی ہے اور انہوں نے دعوی کیا کہ اب تک قریب 350 بنکرweavers خودکشی کرچکے ہیں-
Weaver United JAC کے سربراہ کے بینر تلے بنکروں نے یہاں جنتر منتر پر احتجاج کیا-
Weaver United JAC کے سربراہ Dasu Suresh نے
بتایا کہ ریاست میں بنکروں کے پاس بیمہ اور ہیلتھ کارڈ نہیں ہے- اگر کوئی بنکر مرجاتا ہے تو پورا خاندان سڑک پر آجاتا ہے اور انکے بچے پریشان ہوجاتے ہیں-
انہوں نے کہا کہ حکومت نے تلنگنہ کے بنکروں کی ترقی کے لیے دو سال کے لیے 273 کروڑ روپے کے بجٹ کا اعلان کیا تھا لیکن اس نے اب تک ایک چوتھائی رقم بھی خرچ نہیں کی ہے-