حیدرآباد12جنوری(یواین آئی)جناسیناپارٹی کے بانی وتلگو فلموں کے مشہور اداکار پون کلیان نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کا پہلے ہی سے بی جے پی سے اتحاد ہے۔
انہوں نے زعفرانی جماعت سے اتحاد کے مسئلہ پر فیصلہ ان پر چھوڑے جانے پر پارٹی کے
ہر کارکن سے اظہار تشکرکیا۔
انہوں نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ پارٹی کے ارکان عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے ان پر زوردیا کہ وہ پارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے مساعی کریں اور پارٹی کے لیڈروں کی جانب سے منظوربیانات پر کسی بھی قسم کا انحراف نہ کریں۔