: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر، 29 اگست (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان الائنس کی ضرورت وادی کشمیر سے زیادہ جموں خطے کو تھی انہوں نے کہا
کہ ہماری کوشش ہے کہ بی جے پی کے خلاف ایک متحدہ فرنٹ کھڑا کر سکیں تاکہ ان وہ کم سے کم سیٹیں حاصل کر سکیں موصوف نائب صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔