پونچھ/20جون(ایجنسی) کشمیر کے سیاسی بحران کے بیچ وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے آج شہید اورنگ زیب کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں واقع اورنگ زیب کے گھر گئیں۔ وزیر دفاع نے اورنگ زیب کے والد محمد حنیف اور ان کے بھائی سے ملاقات کی۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">وزیر دفاع نے اورنگزیب کے کنبے کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ اورنگزیب اور اس کا کنبہ پورے ملک کے لئے ایک انسپریشن ہے۔ ان کا کہنا تھا "میں یہاں شہید کی کنبے سے ملنے آئی ہوں۔ میں نے ان کے ساتھ کچھ وقت گذارا۔ میں یہاں سے پیغام لیکر جارہی ہوں کہ یہاں ایک ایسی فیملی ہے اور یہاں ایک ایسا شہید ہے، جو میرے اور پورے ملک کے لئے انسپریشن ہے"۔