: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کپوارہ،3 اپریل (ایجنسی) راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کشمیر میں اٹھنے والی الگ الگ آوازوں کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات ایسے پیدا کئے گئے جن کے تحت کشمیریوں کی آواز کو بند کیا گیا اورسیاسی لیڈروں کو پشت بہ دیوار کیا گیا۔ ان باتوں کا اظہار آزاد نے بدھ کے روز لولاب میں ایک انتخابی جلسے کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا 'سب سے پہلے میں کہتا ہوں کہ وزیر اعظم کو اپنی زبان پر کنٹرول نہیں ہے، ان کے اپنے وزراء اور گورنر اپوزیشن، مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کو کتنی گالیاں دیتے ہیں، پانچ برسوں کے دوران مسلمانوں اوراسلام کو کتنی گالیاں دی گئیں، کسی نے کوئی ایکشن نہیں لیا'۔ کانگریس کے انتخابی منشور، جو گذشتہ روز جاری کیا گیا،
کے حوالے سے غلام نبی آزاد نے کہا کہ کانگریس کا یہ منشور ایک جامع اور ہمہ گیرمنشور ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے پنتیس سالہ کیریر میں ایسا جامع منشور نہیں دیکھا ہے۔ آزاد نے کہا 'امسال سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کی سربراہی میں آٹھ ماہ پہلے بیس لیڈروں پرمشتمل ایک منشور کمیٹی تشکیل دی گئی، یہ کمیٹی چھ ماہ تک ملک بھر میں گھومی اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ ملنے کے بعد یہ منشور بنایا گیا'۔
الیکشن منشور میں افسپا پر نظر ثانی کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا 'جب جموں کشمیرمیں ہماری اور نیشنل کانفرنس کی مخلوط حکومت تھی تو ایک وقت ایسا آیا تھا کہ اس کو کچھ ضلعوں سے ہٹایا جائے کیونکہ حالات تیزی سے ٹھیک ہورہے تھے اور ملی ٹینسی عروج سے زیرو پر آرہی تھی لیکن اب اس کا دوبارہ عروج ہے'۔ علاحدگی پسندوں کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے آزاد نے کہا کہ مذاکرات کاروں سے نہ ملنا علاحدگی پسندوں کی ہار ہے۔