: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر، 13 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں 6.5 کلومیٹر طویل زیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ اور سڑک، ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈ کرے بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
وزیر اعظم نے افتتاح کے بعد اس ٹنل کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے ٹنل کے انجینئروں اور دوسرے مزدروں کے ساتھ بات
چیت کی اور انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔
سینئر افسروں نے وزیر اعظم کو ٹنل کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں بریف کیا۔
قبل ازیں وزیر اعظم پیر کی صبح ایک خصوصی طیارہ سری نگر بین الا قوامی ہوائی اڈے کے تکنیکی علاقے میں اتر گئے اور اس کے بعد وزیر اعظم ائیر فورس کے ایک ہیلی کا پیپر میں سونہ مرگ پہنچ گئے۔
دریں اثنا وزیر اعظم کا خطاب سننے کے لئے ہزارہ نے ہزاروں کی تعداد میں لوگ ٹھٹھرتی سردیوں کے باوجود صبح سویرے ہی سونہ مرگ پہنچ گئے ہیں۔