نئی دہلی/28جون(ایجنسی) پریس کونسل آف انڈیا نے جموں کشمیر میں میڈیا کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے اپنی ایک تین رکنی کمیٹی وہاں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سینئر صحافی پربھات کمار داس ، یو این آئی ۔ وارتا کے ایڈیٹر اشوک اپادھیائے اور ماہر تعلیم پروفیسر سشما یادو کی تین رکنی کمیٹی یکم جولائی سے پانچ جولائی تک ریاست کے دورے پر رہے گی اور جموں و کشمیر میں میڈیا کی صورت حال کا قریبی جائزہ لے گی۔
18px; text-align: start;">
کمیٹی کے افراد اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں ، فوٹو جرنلسٹوں، کیمرہ مینوں وغیرہ سے بات کریں گے ۔ وہ سری نگر میں حال ہی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کئے گئے رائزنگ کشمیر کے ایڈیٹر شجاعت بخاری کے خاندان ، سرکاری افسران اور عام لوگوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ معلومات حاصل کرنے کے لئے کسی دیگر فریق سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔