: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر،16جولائی(یو این آئی)جموں خطے میں بڑھتے ہوئے حملوں کے بیچ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ جموں خطے میں جوانوں کے
جان بحق ہونے پر کوئی جوابدہی نہیں ہے ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے سری نگر میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ گزشتہ 32مہینوں کے دوران ملی ٹینٹ حملوں میں 52فوجی جوان جاں بحق ہوئے ہیں تاہم سرکار کی جانب سے کوئی احتساب نہیں ہے۔