: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر،16 جنوری (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ قوانین تو عوام کی بہبودی کے لئے بنائے جاتے ہیں لیکن جموں وکشمر میں قوانین لوگوں کو بے اختیار کرنے اور سزا دینے کے لئے بنائے جاتے ہیں بتادیں کہ پی ڈی پی نے پیر کے روز جموں میں سرکار
کی طرف سے سرکاری زمین واپس لینے کے فیصلے کے خلاف احتجاج درج کیا اس احتجاج کے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے کہا: ’قوانین عوام کی بہبودی کے لئے بنائے جاتے ہیں لیکن جموں و کشمیر میں ان قوانین کو لوگوں کو بے اختیار کرنے، توہین کرنے اور سزا دینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے‘۔